Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں سفارت کاروں کا ’ گل وگلستان‘ نمائش کا دورہ

سی ای او نے سفارتی مہمانوں کوشاہ فہد کلچرل سینٹر میں خوش آمدید کہا (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت خارجہ مکہ ریجن نے ینبع رائل کمیشن کے تعاون سے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے لیے ینبع انڈسٹرل ایریا میں منعقدہ 14 ویں ’گل و گلستان‘ میلے کے دورے کا اہتمام کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ینبع رائل کمیشن کے سی ای او انجینئرعبدالھادی الجھنی نے سفارتی مہمانوں کوشاہ فہد کلچرل سینٹر میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر شرکا نے نمائش گاہ کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجانے کی تعریف کی۔ مہمانوں کو لیڈرشپ ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں افراد کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مفید منصوبوں پر کام جاری ہے۔
واضح رہے ینبع صنعتی شہر میں بڑا رقبہ پھولوں اور باغات کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جہاں انواع و اقسام کے پھولوں کو اس ترتیب سے سجایا جاتا ہے کہ ان سے ماحول بے حد دلکش لگتا ہے۔

ینبع میں سالانہ بنیاد پر پھول میلہ منعقد کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

ینبع میں سالانہ پھول و باغات میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے مختلف شہروں سے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
پھول میلے میں آنے والوں کے لیے تھری ڈی کے ذریعے شہر کے خوبصورت مناظر بھی دکھائے جاتے ہیں۔

شیئر: