Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی بنکر کو فیکٹری کی شکل دیدی

سالسبری .... سردجنگ کے دنوں میں ڈاکخانے کے طور پر استعمال ہونے والے ایک ایٹمی بنکر کو جرائم پیشہ گروہوں نے بڑی کامیابی سے زیر زمیں منشیات فیکٹری کی شکل دیدی۔ پولیس نے برسوں بعد اسکا سراغ لگایا اور اس جگہ پر چھاپے مار کر 3افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو مل جل کر اس زیر زمیں ڈرگ فیکٹری کو چلا رہے تھے۔ ان ملزمان نے خام مال کے حصول کیلئے اس کے اندر حشیش کے 4ہزار پودے لگائے تھے جن سے ماہانہ 20لاکھ پونڈ تک کماتے تھے۔ولٹشائر کے علاقے میں موجود اس پرانے بنکر کے اندر جو ڈرگ فیکٹری بنائی گئی وہ 20کمروں پر مشتمل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسکی تیاری 1980کے عشرے میں اس خیال سے کی گئی تھی کہ ایٹمی حملے کی صورت میں ا س کے اندر مقیم مقامی حکومت کے دفاتر رہیں او رکام ہوتا رہے۔ تمام ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اب یہ علاقہ محکمہ دفاع کی ملکیت نہیں اسلئے ملزمان پر فوجی قوانین کے تحت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ دیوانی مقدمات ضرور قائم ہوسکتے ہیں۔

شیئر: