Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ شیور اج سنگھ چوہان نےبھوک ہڑتال ختم کردی

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیور اج سنگھ چوہان نے اتوار کو کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ہی کسانوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ وہ ہمارے اپنے ہیں۔واضح رہے کہ چوہان نے گزشتہ روز سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کررکھی تھی جسے آج ختم کردی۔ انہوںنے بھوک ہڑتال ریاست میں قیام امن کیلئے کی تھی ۔ کسان مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ان کے قرضے بھی مکمل معاف کئے جائیں۔چوہان نے کہا کہ میری حکومت کسان نواز ہے اور اس نے پچھلے سال سویا بین کی فصل تباہ ہونے پر کسانوں کو 4800کروڑ روپے کا ریلیف دیا تھا۔ دریں اثناء ریاست بھر سے کسی بڑے ہنگاموں کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ مندسور ضلع کے 4تھانوں کی حدود میں سے 3سے کرفیو ہٹالیا گیا۔5کسانوں کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

شیئر: