Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں گوشت کی آن لائن شاپنگ مقبول

بنگلور۔۔۔۔بنگلور میں اب نا ن ویج شاپنگ آن لائن ہونے لگی ہے۔ 36سالہ رومان احمد نے کہاکہ میرے والد اور چچا اب بھی مچھلی منڈی جاکر شاپنگ کرتے ہیں وہاں بڑی بدبوہوتی ہے لیکن میں تو اب آن لائن روہو مچھلی منگالیتا ہوں، وہ صاف ستھری ہوتی ہے، قتلے بنے ہوتے ہیں اور پکنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کلو 60سے 70روپے زیادہ ادا کرنے پڑتے ہیں لیکن صاف ستھری چیز مل جاتی ہے۔ شہر میں بہت سے لوگ قصابوں کی دکان پر جاکر خریداری کرنے سے گریزکرنے لگے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہاں مکھیاں اڑتی رہتی ہیں اوزار صاف ستھرے نہیں ہوتے جبکہ آن لائن گوشت منگوانے کے نتیجے میں صاف ستھرے گوشت کا یقین ہوتا ہے۔ بنگلور میں ’’فریش ٹو ہوم‘‘ نامی ویب سائٹ سے لوگ گوشت منگواتے ہیں اور یہ لوگ روزانہ 6ٹن گوشت فروخت کرتے ہیں۔یہ آن لائن کمپنی بنگلور ، میسور اور دہلی اور کیرلا کے کئی شہروں میں کام کرتی ہے۔سی فوڈ بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔

شیئر: