Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں روبوٹ کے ذریعے گھٹنے کے جوائنٹ کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

اس حساس پروسیجر میں غلطی کا امکان پہلے کے مقابلے میں کم ہوگیا (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ فہد ہسپتال میں پہلی مرتبہ روبوٹ کے ذریعے گھٹنے کے جوائنٹ تبدیل کرنے کا  کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شہاب بوسطجی نے بتایا کہ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔
’روبوٹ روایتی طریقے کے مقابلے میں زیادہ مہارت سے کام انجام دیتا ہے۔‘
ڈاکٹر شہاب نے بتایا مریض کی تمام معلومات ایکس رے رپورٹ کے ذریعے روبوٹ کو فیڈ کی جاتی ہیں اور  آپریشن کے تمام پروسیجر مکمل کیے جاتے ہیں۔
’روبوٹ اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اس حساس پروسیجر میں غلطی کا امکان پہلے کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے۔ روبوٹ باریک بینی سے درست جگہ کے تعین میں سرجن کی معاونت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کی تبدیلی کے آپریشن روبوٹ کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں تاہم ہڈیوں کی زیادہ حساس سرجری میں روبوٹ کا استعمال ابھی ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں روبوٹ کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: