Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کاحجم 4.381 ارب ڈالر رہا: فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2024 میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 540 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 455 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جنوری کے مقابلے میں فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جنوری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 587 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو فروری میں کم ہو کر 540 ملین ڈالر ہو گیا۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کاحجم 4.381 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.435 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کی اتھا۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 18.083 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالر تھا۔

شیئر: