Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ رنگ روڈ پر حادثہ، ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ہلاک

 متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ 4 پر ٹریفک حادثے میں ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی طالبات سوار تھیں۔ 
بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی۔
 متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی جس کے بعد ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بظاہر یونیورسٹی کی بس سڑک پر بجلی کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں مرنے والی طالبات کے نام ریفان اور روان معلوم ہوئے ہیں۔
اخبار 24 سے بات کرتے ہوئے ریفان کی دوست نے کہا کہ ’حادثہ دوپہر 12 بجے پیش آیا جبکہ کچھ زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔‘
 ریفان السلیمانی انوائیرمنٹ پروٹیکشن ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم حاصل کررہی تھی اور اس شعبے میں اپنا مقام بنانے کی خواہشمند تھیں لیکن بس ڈرائیور کی لاپرواہی نے خواب چکنا چور کردیے۔

شیئر: