Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر زور دیا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ولی عہد نے ولد دیمیر پوتن  کو نئی صدارتی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
روسی صدر نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
رابطے کے دوران دونں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر زور دیا گیا۔

شیئر: