Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائر سعودی شہری جو ’سوبیا‘ فروخت کرکے ہزاروں ریال کما رہے ہیں

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیلف ایمپلائمنٹ لائسنس حاصل کیا (فوٹو: سکرین گریب)
ریٹائر سعودی شہری احمد غلام رمضان المبارک میں ’سوبیا‘( جو کا شربت) فروخت کرکے ہزاروں ریال کما رہے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے احمد غلام اپنے بیٹوں کے ہمراہ سوبیا فروخت کرنے کا منافع بخش کاروبار کرتے ہیں۔
احمد غلام کا کہنا تھا کہ ’سعودی ٹیلی کام سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیلف ایمپلائمنٹ لائسنس حاصل کیا اور وہ گزشتہ سات برسوں سے سوبیا فروخت کررہے ہیں جس سے انہیں اچھی آمدنی ہوتی ہے۔ گھریلو اخراجات پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ’ پہلے سال مجھے 20 ہزار ریال منافع ہوا، اگلے سال منافع دگنا ہوگا، جتنا انسان کام کرتا ہے منافع میں اضافہ ہوتا ہے، میرا منافع ہرسال دگنا ہوجاتا ہے‘۔

شیئر: