Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بھی اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

پورٹل پر معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے اعتکاف کےلیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے اعتکاف کےلیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا۔ اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام میں اعتکاف کےلیے اتوار 17 مارچ سے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا
حرمین انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کے لیے عمر کی کم از کم حد 18 برس مقرر کی گئی ہے۔ اعتکاف کے لیے 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں بیٹھ سکیں گے۔

شیئر: