Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ٹِک ٹاکر جو رمضان میں صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں

صحت سے متعلق  بنیادی خدشات دور کرنے کے لیے مزاحیہ انداز بھی اپنایا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے چند ٹک ٹاکر رمضان المبارک کے حوالے سے صحت سے متعلق مختلف قسم کی آگاہی فراہم کر رہے ہیں، ذیل میں چند اکاؤنٹس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ایمان جمال (@dr_emangamal)

سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹر ایمان جمال نے رمضان المبارک کے حوالے سے ایسی غذاؤں کی تلاش پر توجہ مرکوز کی ہے جو انسانی جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ صحت برقرار رکھتی ہیں، جس کے باعث روزہ دار اپنے روزمرہ کاموں کے دوران چست و ہشاش بشاش رہ سکتے ہیں۔
 
انمار ہشام (@anmarfit)

سعودی عرب میں مقیم انمار ہشام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے رمضان میں کھانوں کی اقسام کے بارے میں رہنمائی دیتے ہوئے اور ورزش کے شیڈول پر عمل کرنے کی معلومات دی ہیں۔
یوسف اشرف (@yusuf_ashraf)

سعودی عرب میں مقیم معروف ٹک ٹاکر یوسف اشرف رمضان میں طرززندگی میں تبدیلی اور تندرستی و صحت پر اثرانداز ہونے والے کاموں کے دوران ورزش کے معمولات اور غذائیت سے متعلق مفید مشورے پیش کیے ہیں۔
ڈاکٹر العمار (@dr.alammar)

سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹر احمد العمار اس رمضان میں کھانے کی نفسیات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور سحر و افطار کے کھانوں کے انتخاب کے پیچھے اسباب تلاش کر رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے اپنے فالوورز کو احتیاط سے تیارکردہ خوراک کا پلان فراہم کیا ہے جو خاص طور پر ماہ مقدس کے لیے بنایا گیا گیا۔
می جمال (@nutritionist_mai_gamal)

ماہر غذائیات و صحت ڈاکٹر می جمال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ماہ رمضان میں انسانی جسم کی ضرورت کے مطابق خوراک کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  مناسب خوراک اور پانی کی ضرورت اور اس کے استعمال سے متعلق رہنمائی دے رہی ہیں۔
عبداللہ العلوی (@abdullah_yw)

عبداللہ العلوی ایک ڈاکٹر ہیں اور ٹک ٹاک پر ان کے  تقریباً 23 لاکھ فالورز ہیں۔ رمضان کے مہینے میں انہوں نے صحت سے متعلق  بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا ہے۔

شیئر: