Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں افطار اور سحری کے درمیان ’غبقہ‘ کی روایت کیا ہے؟

7 سے 20 رمضان تک کورنیش پر غبقہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں افطار اور سحری کے درمیان ’غبقہ‘ کی روایت عام ہے جس میں انواع واقسام کے روایتی عرب کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
سبق ویب کے مطابق غبقہ افطار اور سحری کے درمیان کے کھانے کو کہا جاتا ہے جو خلیجی ممالک میں رائج ہے۔
غبقہ کی محفلیں نصف شب یا سحری تک چلتی رہتی ہیں', اس میں بات چیت کے علاوہ قصے کہانیاں سنائی جاتی ہیں۔ روایتی پہیلیوں اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ماضی میں غبقہ کی محفل گھروں کے اندر خاندان کے افراد کے ساتھ ہی جمتی تھی، تاہم اب گھر سے باہر دوست اور متعلقین بھی شامل ہوتے ہیں جس سے سماجی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔


 پروگرام میں مختلف کھیل، خاکے جھولے، دستکاری کے اسٹال  شامل تھے (فوٹو: ایس پی اے)

 الخبر میونسپلٹی کی جانب سے 7 سے 20 رمضان تک کورنیش پر غبقہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ریجن کے اندر اور قریبی خلیجی ممالک سے 90 ہزار افراد نے شرکت کی۔
الخبر میونسپلٹی کی جانب سے تفریحی پروگرام میں مختلف ورکشاپس، کھیل، خاکے، رمضان بازار، جھولے، دستکاری کے اسٹال اور ریستوران کی سہولت شامل تھی۔
پروگرام کا مقصد طرز زندگی کو بہتر بنانا اور شہریوں ومقیمین کی ثقافتی وتفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو بڑھانے کے علاوہ وزیٹرز کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا تھا۔

شیئر: