Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 238.17 ریال رہی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیریکم اپریل کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں تین ریال فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 238.17 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 235.60 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.20 ریال، 22 قیراط ایک گرام 249.52 اور 18 قیراط 204.15 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,286.47، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,395.35 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,613.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 274,103 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: