Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پرانے زیورات کی فروخت کیوں بڑھ گئی؟

عید الفطر کے قریب آنے پر خریداری میں بہتری کی امید ہے۔(فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئے زیورات اور سونے کی خریداری کی مانگ میں کمی آئی ہے۔
سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد نے عید الفطر کے قریب آتے ہی خریداری میں بہتری کی توقعات ظاہر کی ہیں۔
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ  پرانے زیورات اور بسکٹس کی فروخت پھر بڑھنے لگی۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں سونے کے مختلف قیراط کی قیمتوں میں چار سے 5.25 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس وقت 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 270.50 درہم پہنچی ہوئی ہے  جبکہ دو ہفتے قبل اس کی قیمت 264 درہم ریکارڈ کی گئی تھی۔
دبئی میں جیولری شوروم کا کہنا ہے سونے کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ رہی ہیں۔ لوگ پرانے زیورات اور بسکٹس فروخت کرنے لگے ہیں۔
ایک اور شوروم کے مینجر کا کہنا ہے سونے کی قیمت حالیہ چند دنوں میں بہت تیزی سے بڑھی ہے مگر نئے زیورات کی طلب میں سست روی  دیکھنے میں آرہی ہے۔
ایک جیولری شاپ کے کارکن کا کہنا تھا اس وقت پرانے زیورات لوگ فروخت کرنے لگے ہیں۔ یہ پرانے زیورات فروخت کرنے کے لیے بہترین وقت ہے۔
ایک شوروم کے مینجر کا کہنا تھا سونے کی قیمتیں 3 سال سے زائد عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
گولڈ سٹور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے زیورات کی مانگ میں کمی آرہی ہے۔ عید الفطر کے قریب آنے پر سونے کی خریداری میں بہتری کی امید ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: