Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے الزام میں وزارتوں کے ملازمین سمیت 146 گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے بعد متعدد ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ نے مارچ میں مختلف الزامات میں 239 افراد سے تحقیقات کیں 146 گرفتار ملزمان کا تعلق 8 اہم سرکاری اداروں سے تھا۔
العربیہ نیوز کے مطابق جن الزامات میں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں رشوت، منی لانڈرنگ، سرکاری دستاویزات میں جعل سازی اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال شامل تھا۔
گرفتار افراد کا تعلق وزارت داخلہ ، نیشنل گارڈ، عدل، تعلیم، صحت اور ٹیکس و زکوۃ سے تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد ان میں سے متعدد ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔
نزاھہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ 2024 کے دوران اتھارٹی کی ٹیموں نے 1657 تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد مختلف سرکاری اداروں میں مالیاتی فراڈ کی تحقیق کرنا تھا۔
نزاھہ نے گزشتہ ماہ اپنے تفتیشی دوروں میں 288 مشکوک افراد جن کا تعلق وزارت داخلہ، نیشنل گارڈ ، تعلیم ، صحت ، وزارت بلدیات ودہی ترقی اور سروے اتھارٹی سے تھا تحقیقات کی۔

شیئر: