Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

مملکت میں ایک کلو گرام سونا 272,322 ریال میں دستیاب رہا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ تین اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 238.29 ریال رہی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 238.05 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.32 ریال، 22 قیراط ایک گرام 249.63 اور18 قیراط 204.24 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,285.25، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,394.07 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,611.72 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 272,322 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: