Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر کے فرار سے سنسنی پھیل گئی

ہمپشائر ...... مقامی چڑیاگھر میں رہنے والے میکاک نسل کے ایک بند ر کے فرار ہو جانے سے علاقے میں زبردست سنسنی پھیل گئی اور چڑیا گھر کے اہلکار بھی پریشان ہو گئے ۔ انہوں نے فوری اقدام کے طور پر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں کیونکہ میکاک نسل کے سارے ہی بندروں نے ہرپش کا بی وائر پایا جاتا ہے جو انسان کےلئے جان لیوا حد تک اثر ندا ز ہو سکتا ہے ۔ اس انتباہ و تاکید کے باوجود لوگ اس بھگوڑے بندر کو دیکھنے کیلئے بے چین بھی ہو رہے تھے جو عملے کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کہیں چلا گیا تھا۔کافی دیر تک عملے کے ارکان اپنے ہاتھوں میں بڑے بڑے جال اٹھائے ادھر ادھر سرگرم نظر آئے ۔ شاید وہ بھاگے ہوئے بندر کو پکڑنا چاہتے تھے ۔ اس موقع پر علاقے کی سیر کو آئے ہوئے 41سالہ شخص نے جو اپنے 4سالہ بیٹے کے ساتھ آیا تھا ۔ یہ بتایا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے ان دونوں کو جلد بازی میں ایک ایسی جگہ بند کر دیاجس میں سانپ اور دوسرے رینگنے والے جانور رہتے تھے ۔ ایک گھنٹے تک اسکے اندربند رہنا پڑا ۔

شیئر: