Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون پر اتفاق

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے اس گفتگو کے بارے میں آگاہ کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کر کے انہیں عہدے کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے جمعے کو بتایا کہ اس گفتکو میں دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
’اس دوران تجارت و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سلامتی سمیت دوطرفہ امور پر وسیع تناظر میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘

Caption

رپورٹ کے مطابق ’دونوں وزراء خارجہ نے غزہ کی صورتحال، بحیرۂ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت سمیت علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر بات چیت کی۔‘
گفتگو کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت صورتحال پر اطمینان ظاہر کیا۔

شیئر: