Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد، بحرینی ولی عہد اور شہباز شریف نے مکہ میں نماز ادا کی

شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ کے الصفا پیلس میں شہباز شریف کا خیرمقدم کیا (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے ولی عہد  شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے 29 ویں شب کو مکہ مکرمہ میں نماز ادا کی۔
قبل ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔
الاخباریہ اور ایس پی اے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں سعودی ولی عہد کے ساتھ افطار بھی کیا۔
بعد ازاں باضابطہ ملاقات میں ولی عہد اور شہباز شریف نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات،  دوطرفہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: