Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی اسلام آباد میں یتیم بچوں کے ساتھ عید

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے قائم دار علی بن ابی طالب میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ 
دار علی بن ابی طالب پہنچنے پر ادارے کے حکام نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے رابطہ عالم اسلامی کے کمپلیکس میں نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ 

بعد ازاں وہ ادارے میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر یتیم بچوں کے ساتھ ملے۔ انھوں نے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور عیدی بھی تقسیم کی۔ 

اس دوران انھوں نے بچوں سے حال احوال بھی پوچھا اور مختلف سوالات بھی کیے۔ سیکریٹری جنرل نے یتیم بچوں کے ساتھ مل کر کچھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اپنے نو روزہ دورے کے دوران پاکستان کے صدر وزیراعظم، وزیرمذہبی امور سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اعلٰی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان میں سیرت النبی میوزیم کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نوجوان حفاظ کے قرات کے مقابلے میں بھی شرکت کریں گے اور انہیں اعزازات سے نوازیں گے۔

شیئر: