Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ نے جیت میں مدد کی،والدہ سرفراز

کراچی... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی والدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت میں اللہ نے مدد کی۔ میں تو دعا کررہی تھی لیکن پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ تھیں۔ انشااللہ مزیدایسی کامیابیاں ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میرا دل کہہ رہا تھاکہ سرفرازناٹ آوٹ آئےگا۔انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیاکہ مل کر اور ایک ہو کرکھیلیں توچیمپیئنزٹرافی جیت کروطن واپس آئیں گے۔ سری لنکا کے خلاف کامیابی پر سرفراز احمد کے گھر جشن کا سماں تھا۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

 

شیئر: