Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین کے مسافروں کے لیے مدینہ بس سروس نے خدمات کا دائرہ بڑھا دیا

حرمین ٹرین میں وقت کی پابندی 95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی حرمین ٹرین کے مسافروں کےلیے بس سروس کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔
زائرین کو مدینہ ریلوے سٹیشن سے مسجد نبوی اور وہاں سے سٹیشن پہنچانے کے لیے روزانہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک ٹرین کے شیڈول کے مطابق سروس جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے (سار) نے اپریل کے وسط میں اضافی ٹرین ٹرپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
حرمین ٹرین مدینہ سٹیشن سے روزانہ صبح 6 بجے جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیشن کے لیے روانہ ہوتی ہے اور نان سٹاپ  7 بج کر 48 منٹ جدہ ایئرپورٹ ہہنچتی ہے جبکہ مدینہ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوکر 9 بجکر 11 منٹ جدہ کے سلیمانیہ سٹیشن اور پھر 9 بجکر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچتی ہے۔
اسی طرح جدہ ایئرپورٹ سے صبح 6 بجے ٹرین روانہ ہوکر نان سٹاپ 7 بجکر 48 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچتی ہے جبکہ صبح 7 بجے مکہ مکرمہ سے روانہ ہونے والی ٹرین 7  بجکر 28 منٹ پر جدہ کے سلیمانیہ جدہ سٹیشن پر رکتی ہے اور 9 بجکر 20 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچتی ہے۔
حرمین ایکسپریس ٹرین میں آمد ورفت کے حوالے سے 95 فیصد تک وقت کی پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے پانچ سٹیشن ہیں۔ جدہ  کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ سلیمانیہ، مکہ مکرمہ، رابغ کا ملک عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ ہیں۔
حرمین ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس کا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا فاصلہ 450 کلو میٹر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: