Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل پیلس کو سیاحی و ثقافتی مقام میں تبدیل کرنے کی منظوری

یہ مقام سیاحتی و ثقافتی ہی نہیں بلکہ تعلیم کا بھی مثالی مرکز ہو گا (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے علاقے ’المعذر‘ میں شاہ فیصل پیلس کو سیاحی و ثقافتی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔
عاجل نیوز کے مطابق شاہ فیصل یونیورسٹی اور اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے نائب چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے فیصل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف طب و سائنسی علوم کے تحت گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیلس کو ’فیصل میوزیم‘ کا نام دیا جائے گا۔

جامعہ فیصل کے کالج آف میڈیس کی نئی عمارت جو 7 منزلوں پر مشتمل ہے

محل کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ انتہائی مدبرانہ اقدام ہے کیونکہ اس محل میں تاریخ کے بڑے ادوار گزریں ہیں۔ میوزیم میں تبدیل کیے جانے کے بعد یہ مقام سیاحتی و ثقافتی ہی نہیں بلکہ تعلیم کا بھی مثالی مرکز ہو گا۔
دریں اثنا فیصل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد آل ھیازع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جامعہ فیصل کے کالج آف میڈیس کی نئی عمارت جو 7 منزلوں پر مشتمل ہے اس کی تعمیر پر 150 ملین ریال سے زائد کی لاگت آئی یہ عمارت شہزادہ خالد الفیصل کے خصوصی تعاون سے مکمل ہونے کے قریب ہے‘۔

شیئر: