Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سلائی کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ، کارکن گرفتار

’کارخانہ شرفیہ محلے میں واقع تھا جہاں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے ایک گھر پر چھاپہ مارا ہے جس غیر ملکیوں نے سلائی کا کارخانہ بنا رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارخانہ شرفیہ محلے میں واقع تھا جہاں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میونسپلٹی نے  کہا ہے کہ ’جائے وقوعہ سے سلائی کی مشینیں، دھاگے، اوزار اور کپڑے ضبط ہوئے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارکنوں سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کونسے تجارتی ادارے ان کے ساتھ تعاون کرتے تھے‘۔
’جبکہ رہائشی عمارت کے مالک کو طلب کیا گیا ہے جس نے کارکنوں کو کارخانہ چلانے کی اجازت دے رکھے تھی‘۔

شیئر: