ابوظبی..... ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے منگل کو بحرینی فرمانروا شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ابوظبی میں ملاقات کی۔ وہ خطے کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیلئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔ بحرینی خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ بحرین امارات کے نائب صدرشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیلئے ابوظبی پہنچے ہیں۔