Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

’گرفتار شدگان 8 شامی ہیں جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹنے اور زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان 8 شامی ہیں جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے دو گاڑیاں چوری کیں اور انہیں استعمال کرتے ہوئے متعدد زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چوری کیا‘۔
’عمارتوں کے چوکیداروں کو اسلحہ کے زور پر قابو کیا جبکہ راہ چلتے افراد سے بھی نقد رقم، موبائل اور بینک کارڈ چھین لئے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’چوری شدہ سامان استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا‘۔
’مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جبکہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: