Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں

پیر کی صبح شروع ہونے والی طوفانی شکل اختیار کر گئی۔ (فوٹوعاجل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کی کمشنری العیص میں پیر کو شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
الاخباریہ اور سبق نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے العیص میں گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیشگوئی کے ساتھ الرٹ جاری کیا تھا۔ پیر کی صبح بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو بعدازاں طوفانی شکل اختیار کرگیا۔
الاخباریہ کے مطابق بارش سے علاقے کی وادیوں میں سیلاب کیفیت رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

موسلا دھار بارش کے بعد وادیوں سے  پانی سڑکوں اور مختلف راستوں پر موجود گاڑیوں اور دیگر چیزوں کو بھی اپنا ساتھ بہا لے گیا۔
 ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہتی جارہی ہے اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر وہاں پھنس گئی۔ سیلابی ریلے درخت بھی بہتے نظر آرہے ہیں۔
العیص میں شہری دفاع نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے اس حوالے سے انتباہی ایس ایم ایس پہلے ہی ارسال کردیے گئے تھے۔

بارش کے حوالے  سے گزشتہ روز الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

شہری دفاع کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد بھی لوگ وادیوں اور گھاٹیوں کو عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔
 موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے العیص میں پیر کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔
علاوہ ازیں العیص کمشنری میں پیر کو ہونے والی بارش کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: