Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ اور ملائیشیا کے وزیراعظم کی ملاقات

غزہ میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ملائیشیا کے وزیر عظم انور ابراہیم کا بھی خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد سے برطانوی اور امریکی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مشترکہ تعاون کے شعبوں، ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی صورتحال خاص طور پرغزہ میں جاری فوجی کشیدگی اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملا’ئیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں سعودی، ملائیشیا تعلقات کے پہلووں کا جائزہ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اوراس کی ترقی کے لیے امید افزا موقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: