Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے، عرب، یورپی اجلاس

اختتامی بیان میں غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نارونے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈ کی مشترکہ صدارت میں ریاض میں غیرمعمولی عرب، یورپی مشترکہ اجلاس کے اختتامی بیان میں غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں اجلاس کا مقصد غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری حل تلاش کرنا اور دوریاستی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرنا تھا۔
اجلاس متعدد ممالک جن میں بحرین، پرتگال، یورپی یونین، الجزائر، اردن ، جرمنی ، متحدہ عرب امارات، اسپین ، آئرلینڈ، اٹلی، بیلجیئم ، ترکیہ، عرب لیگ، سلواکیہ، فرانس، فلسطین، قطر، مصر اور برطانیہ کے وزارئے خارجہ و اہم نمائندے شریک تھے۔
مشترکہ اجلاس کے شرکا نے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے قیدیوں کی رہائی اورفلسطین، اسرائیل تنازعہ کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنے کی اہمیت پرزوردیا گیا۔
 اجلاس میں فلسطینی ریاست کو عالمی سطح پرتسلیم کرانے کے لیےکی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور متفقہ موقف اختیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے مطابق دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل کی ضرورت پر زوردیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ ریاست کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
علاوزہ ازیں نئی فلسطینی حکومت کی تشکیل کو بھی وقت کی ضرورت قرار دیا جو غزہ پٹی سمیت مغربی کنارے اور بیت المقدس پرمشتمل ہو۔

شیئر: