Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ایک ماہ کے دوران 73 ہزار ٹن کوڑا صاف کرلیا گیا

’شہر میں 11 بلدیاتی دفاتر دن کے 24 گھنٹے اپنی ٹیموں کے ساتھ صفائی میں مصروف ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران صفائی ٹیموں نے شہر سے 73 ہزار ٹن گھریلو کوڑا صاف کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کوڑے کی یہ مقدار طائف شہر کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں سے صاف کی ہے۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اٹھائے جانے والے کوڑے کو صحت ضوابط کی پابندی کے ساتھ شہر کے مشرق میں واقع خصوصی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر میں 11 بلدیاتی دفاتر دن کے 24 گھنٹے اپنی ٹیموں کے ساتھ صفائی میں مصروف ہیں‘۔
’شہر میں صحت بخش ماحول برقرار رکھنے کے لیے بلدیہ نے شہر کے ایک سو سے زیادہ محلوں میں کارکن تعینات کر رکھے ہیں‘۔

شیئر: