Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاؤن پال اور کیس کی آواز میں ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم ریلیز

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں انگلینڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس میگا ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں جہاں اس میگا ایونٹ میں شریک ٹیمیں اپنے سکواڈ کا اعلان کر رہی ہیں وہیں آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم بھی ریلیز کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم جمعرات کو ریلیز کیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے آفیشل اینتھم کا ٹائٹل ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ ہے جسے جمیکا سے تعلق رکھنے والے سنگر شاؤن پال اور ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے میوزک بینڈ کیس نے گایا ہے۔
’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ کی ویڈیو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل سمیت سابق بیٹر شیونارائن چندرپال اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سٹیفنی ٹیلر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اینتھم کی ویڈیو میں جمیکا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ چیمپیئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اینتھم کی ویڈیو میں جزائر غرب الہند (کیریبین) کی کرکٹ ثقافت کو دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑی بھی شاٹس کھیلتے نظر آتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ کا مقابلہ کینیڈا سے ڈیلاس میں ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے درمیان میچ گیانا میں کھیلا جائے گا۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے نو شہر میگا ایونٹ کے مجموعی 55 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ اس ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں انگلینڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ 

شیئر: