Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں ہولناک آتشزدگی

آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
 شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انڈسٹری سٹی میں قائم  پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں لگنے والی آگ پر  قابو پالیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر گاڑیاں روانہ کردی گئیں۔ 
شہری دفاع  اور مکہ گورنریٹ  کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے مقام پر امدادی ٹیمیں  فوری طور پر پہنچ گئی جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو احتیاط کے طورپر وہاں سے دورمنتقل کروایا ۔
فائر فائٹرز نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا۔
علاقے میں موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: