Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریفریجریٹر بھی پابہ زنجیر

ہیلی فیکس...... مقامی پولیس اسٹیشن کی سیر کو آئے ہوئے ایک طالبعلم نے جو غالباً پولیس کی ٹریننگ لے رہا ہے وہاں نظر آنیوالی مختلف چیزوں کی دلچسپ تصاویر اتار کر جاری کر دی ہیں اور اب اس کا کہنا ہے کہ زنجیریں اور بیڑیاں صرف مجرموں کو نہیں لگائی جاتیں ، فریج اور دودھ کے کارٹن جیسی چیزوں کو بھی ”پابہ زنجیر“کرکے رکھا جاتا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری ہونیوالی دلچسپ تصاویرکے بارے میں اس شخص نے الگ الگ اسٹوریز بھی بیان کی ہیں ۔ بعض جگہوں پر لکھی ہوئی عبارتیں بھی مضحکہ خیزہیں ۔ واضح ہو کہ اس علاقے میں رہنے والوں کی سہولت کیلئے مختلف جگہوں پر کمیونٹی فریج لگائے گئے ہیں جن میں لوگ اپنی ضرورت کی چیزیں رکھتے اور نکالتے ہیں ۔ دود ھ کے کارٹن پر لگی زنجیر کے نیچے اس شخص نے یہ دلچسپ جملہ بھی لکھا ہے کہ ” دودھ کے ڈبے سنبھال کر رکھیں ورنہ کوئی اٹھا لے جائے گا “ تصاویر کے جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی 7ہزار سے زےادہ بار دیکھا جا چکا ہے ۔ 

شیئر: