Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ:جج حرم کرین مقدمے کی سماعت پر رضامند

مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ میں فوجداری کی عدالت کے جج حرم کرین مقدمے کی سماعت پر رضامند ہوگئے۔ اس سے قبل انہوں نے مقدمے کی سماعت سے یہ کہہ کر معذرت کرلی تھی کہ اسکی سماعت انکے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔ 18 شوال کو مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہوگی۔فوجداری کی عدالت نے اپیل کورٹ کی جانب سے مقدمے کی فائل واپس کرنے پر 45منٹ پر مشتمل اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر متعدد ملزمان اور ان کے نمائندے موجود تھے۔پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کی سماعت سے قبل 40ملزمان کے حوالے سے فرد جرم محفوظ کرلی۔ موقف یہ اختیار کیا گیا کہ انکے خلاف الزامات کے دلائل ناکافی ہیں۔ملزمان کے خلاف فرد جرم برقرار رکھی گئی۔عکاظ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں 6سعودی ،2پاکستانی ہیں جبکہ اردنی، فلپائنی، کینیڈین ، فلسطینی، مصر اور امارات کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7مقیمین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حرم شریف میں کرین کے گرنے کا واقعہ 11ستمبر 2015ءکو جمعہ کی شام5بجکر 10منٹ پر پیش آیا تھا۔ اس میں 108سے زیادہ افراد جاں بحق اور 238زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: