Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم ریاض کے زیر اہتمام محفل نعت کا پروگرام

ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، تصدق گیلانی، محمد ریاض رراٹھور نے خطاب کیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) معروف ادبی تنظیم بزم ریاض کی جانب سے محفل نعت کا پروگرام منعقد ہوا۔عمائدین ریاض کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے کہا کہ اسلام رواداری اور باہمی بھائی چارے کا دین ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو نیکی کرنے اور اس کو پھیلانے کا عظیم درس دیا ہے، ہمیں چاہئیے کہ ہم سب اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو جائیں تاکہ ہماری زندگیاں آسان ہو جائیں۔بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔ ایسے شعراءکرام جو زیادہ تر نعت لکھتے ہیں انہوں نے بڑا اچھا عمل کیا ہے۔ ریاض میں پاکستانی کمیونٹی جیسی کمیونٹی دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ہمیں اپنے دلوں کے اندر موجود کدورتوں کو ختم کرنا ہوگا خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے محمد ریاض راٹھور نے کہا کہ نعت رسول مقبول کے ذریعے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجاگر کرنا ہمارا مقصد ہے۔ پاکستان کے معروف نعت خواں اعظم چشتی کے شاگرد اعظم محمد اصغر چشتی نے نعت رسول مقبول پڑھ کر محفل کو خوب محظوظ کیا۔ڈاکٹر سعید احمد، عقیل قریشی، تنویر میاں، عابد شمعون چاند اور وقار نسیم وامق، حافظ بلال نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔محفل نعت کا شاندار پروگرام منعقد کرنے پر حاضرین کی جانب سے بزم ریاض کی پوری ٹیم کی کاوش کو سراہا گیا۔

شیئر: