Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ جنگل میں پہاڑی ہرنوں کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش

’پہاڑی ہرنوں کی تعداد میں اضافے کے لیے گزشتہ ماہ متعدد جوڑے چھوڑے گئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ ترکی بن عبد اللہ شاہی ریزرو کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  پہاڑی ہرن کے یہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے پہاڑی ہرنوں کی تعداد میں اضافے کے لیے گزشتہ ماہ متعدد جوڑے چھوڑے گئے تھے۔
جنگلی حیات کی ٹیموں نے نومولود ہرنوں کا طبی معائنہ کیا جو مکمل طورپرصحت مند ہیں۔ ہرن کے بچوں کی ولادت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ یہ علاقہ ان کی افزائش نسل کے لیے ساز گار ہے۔
محفوظ قومی جنگل میں چھوڑے جانے والے ہرنوں کی افزائش نسل سے علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ جنگلی حیات کو بھی فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ شہزادہ امام ترکی بن عبد اللہ شاہی ریزرو رقبے کے حساب سے سب سے بڑا قومی محفوظ جنگل ہے جو 91500 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
 
 

شیئر: