Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کےلیے موسم گرما میں براہ راست بین الاقوامی پروازیں

ان سیاحتی مقامات پرموسم گرما میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔( فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او فہد حامد الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی مقامات الباحہ، ابھا، عسیر اور طائف کےلیے براہ راست بین الاقوامی پروازوں چلانے کا منصوبہ ہے۔
مملکت کے پہاڑی مقامات پرموسم گرما کے دوران سیاحوں کی آمد کو آسان بنایا جا رہا ہے۔  ہائی لینڈ ایریاز کے لیے براہ راست پروازوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
 موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات پر درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔ خلیجی ملکوں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحوں کی آمد بھی بڑھ جاتی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے مزید  تین ممالک بارباڈوس، بہاماس اور گریناڈا کے شہریوں کے لیے الیکڑانک ویزے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس توسیع کے بعد اب 66 ممالک  کے شہری ای ویزا حاصل کرسکیں گے۔ 
 ایس پی اے کے مطابق ان ممالک کے شہری اب  ویزے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا سعودی انٹری پوائنٹس پر پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ انیشیٹو وزارت سیاحت کی سٹریٹجک کوششوں کا اہم حصہ ہے جو مملکت کے عالمی رابطے بڑھانے، اقتصادی تنوع کو فروغ دینے اور وژن 2030 کے تحت سیاحت کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے ہے۔
ان اہداف میں جی ڈی پی میں سیاحتی انڈسٹری کی شراکت کو 10 فیصد سے زیادہ بڑھانا اور 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت 2030 تک مملکت آنے والے سیاحوں کی تعداد 70 ملین تک پہنچانے کا ہدف ہے۔
اقوام متحدہ کی سیاحتی فہرست کے مطابق گزشتہ 4 برسوں میں بین الاقوامی سیاحت میں سعودی عرب سرفہرست رہا۔
جنوری میں جاری ہونے والی’پیرومیٹر‘ فہرست کے مطابق 2023 میں سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلہ میں 56 فیصد زیادہ  رہی۔

شیئر: