Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا فرانسیسی سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے

’فرانسیسی سیاح سب سے زیادہ تیونس، پرتگال، یونان، امریکہ، سینیگال اور ترکیہ جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
فرانس دنیا کو سیاح فراہم کرنے میں سرفہرست ملک شمار کیا جاتا ہے جہاں سے سالانہ 40 ملین افراد سیاحتی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانس اور سپین دو ایسے ملک ہیں جن کے سیاح  سب سے زیادہ شمار کئے جاتے ہیں۔
عالمی سیاحتی ادارہ مسٹر فلائی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ العلا فرانسیسی سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’عرب ممالک میں مراکش اول نمبر پر آتا ہے جہاں فرانسیسی سیاح جانا پسند کرتے ہیں جبکہ العلا دوسرے نمبر پر شمار ہونے لگا ہے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’فرانسیسی سیاح سب سے زیادہ تیونس، پرتگال، یونان، امریکہ ، سینیگال اور ترکیہ جاتے ہیں‘۔
سیاحتی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’آئندہ سالوں میں العلا بھی فرانسیسی سیاحوں کے لیے ایسا سیاحتی مقام مانا جائے گا جسے سرفہرست میں شمار کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: