Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کوالیفائرز: سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے وفد کا اسلام آباد کا دورہ

سعودی عرب اور تاجکستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا (فوٹو: سبق نیوز)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا فلڈ لائٹ میچ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 6 جون کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔
منگل کو سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے دو رکنی وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں سعودی فٹنس کوچ کلاڈیو اور لاجسٹکس منیجر معصب ابراہیم شامل ہیں۔
 وفد نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود تھے۔
اس سے قبل تاجکستان کے درالحکومت دوشنبے میں26 مارچ کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور ایشین کپ 2027 کے لیے ڈبل ایشین کوالیفائرز کے لیے سعودی عرب اور تاجکستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔
27 مارچ کو فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اردن نے پاکستان کو دوسرے میچ میں سات گول سے شکست دے دی۔ اردن اور پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ اردن کے دارالحکومت عمان میں عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اردن کی ٹیم نے 90 منٹ میں 7 گول کیے اور پاکستان کی ٹیم جواب میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ 
اسلام آباد میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
اسلام آباد کے جناح فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اردن کی ٹیم نے موسیٰ التعمری کے عمدہ کھیل کے بدولت تین گول کیے جبکہ پاکستنانی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر: