Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم پر حملے کی مذمت کردی

’سعودی عرب شدت پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے مذمت پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب شدت پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب جمہوریہ سلوواکیہ کے ساتھ ہے اور ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے ہر عمل کو سختی کے ساتھ مسترد کرتا ہے‘۔
وزارت خارجہ نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے لیے جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: