Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا تجربہ کامیاب

مدینہ منورہ ۔۔۔۔۔ ریلوے جنرل کارپوریشن اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے واضح کیا ہے کہ رابغ میں کنگ عبداللہ سٹی اور مدینہ منورہ کے اسٹیشن کے درمیان حرمین ٹرین 300کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلانے کا تجربہ کر لیا گیا ۔ الرمیح نے بتایا کہ مکہ مد ینہ حرمین ٹرین منصوبے کے کام تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں ۔ یہ جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے ہوکر گزرے گی ۔ سال رواں 2017ء کے اختتام تک ریلوے منصوبہ مکمل ہو جائیگا ۔ ریلوے لائن 450کلو میٹر طویل ہو گی ۔ حاجی ، معتمر ، زائر ، سعودی اور مقیم غیر ملکی راحت محسوس کریں گے ۔

شیئر: