Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہو گا: سرکاری میڈیا

الیکشن کیلنڈر عدلیہ، حکومت اور پارلیمنٹ کے سربراہوں کے اجلاس میں منظور کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی  صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہو گا۔
سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ’الیکشن کیلنڈر عدلیہ، حکومت اور پارلیمنٹ کے سربراہوں کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔‘
’شوریٰ نگہباں کے درمیان ابتدائی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ ملک کے 14ویں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہو گا۔‘

شیئر: