Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

2500 افراد پر مشتمل انڈین عازمین کے پہلے قافلے کو مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انڈیا سے 2500 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انڈین عازمین کا پہلا قافلہ جدہ ایئرپورٹ پہنچا ہے جہاں سے انہیں مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا ہے۔
انڈین عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد تمار نے کہا ہے کہ ’انڈین عازمین حج کو مرکز نمبر 275، 276 اور277 میں تقسیم کردیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انڈین عازمین حج کو حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران انڈین عازمین کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی‘۔
دوسری طرف سعودی عرب پہنچنے والے انڈین عازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: