Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ڈرائیونگ لا ئسنس فیس500دینار اور تجدید 50دینار ہوگی

کویت سٹی: کویت میں مقیم غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی فیس 500دینار اور سالانہ تجدید50دینار مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ کویتی وزارت داخلہ غیرملکیوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 50گنا اضافے پر غور کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے لئے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی فیس 500دینار اور لائسنس کی سالانہ تجدید پر 50دینار مقرر کرنے کی تجویز ادارہ فتوی وقانون سازی کو پیش کردی ہے۔وزارت داخلہ نے تجویز پیش کی ہے کہ ملک کے بعض ہائی وے استعمال کرنے پر ٹیکس لگایا جائے۔ لیموزین اور ٹیکسی کے لئے مزید لائسنس کا اجراءروک دیا جائے۔گاڑی کی ملکیت کی دستاویزات کے اجراءکی فیس 300دینار جبکہ تجدید پر100دینار سالانہ مقرر کی جائے گی۔گاڑی کی ملکیت منتقل کرنے پر 400دینار فیس لی جائے گی۔دوسری گاڑی خریدنے پر لائسنس کے اجراءپر500دینار اور ملکیت کی منتقل پر 300دینار وصول کئے جائیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: