Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے ذریعے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں،اردگان

  انقرہ ...آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے بدھ کو انقرہ میں ترک صدر اردگان سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر ترکی میں ہیں۔جنرل باجوہ اور ترک صدر نے علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر اردگان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ اسلامی ممالک عالمی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ او آئی سی کے ذریعے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

 

شیئر: