ہفتہ کوعید کا چاند دیکھنے کی اپیل
ریاض :سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود تمام مسلمانوں سے 29رمضان ہفتے کی شام کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔ مملکت میں سپریم کورٹ ہی رویت ہلال کا اہتمام کرتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ دوربین اوربرہنہ آنکھ سے چاند دیکھا جائے۔ نظرآنے پر قریب ترین عدالت پہنچ کر شہادت ریکارڈ کرائی جائے۔ مملکت کے تمام علاقوں میں رویت ہلال کی کمیٹیاں یہ کام انجام دیںگی۔ تیز نظر رکھنے والے رویت کمیٹی میں اپنا نام شامل کراسکتے ہیں۔