Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم جیتنے کیلئے پر عزم

   لندن... آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو ہند، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر اور مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی جیت کے خواب کو عملی شکل دینے کے لئے قومی ٹیم پوری جان لڑادے گی۔تمام کرکٹر ز اپنی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔ ورلڈ کپ ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل ہے۔دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔دوسرا ٹارگٹ فائنل جیتنا ہوگا ۔
 

 

شیئر: