Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے ہمیشہ ساتھ دیا،کترینہ

ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا۔ کترینہ کیف نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان بہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں۔ سلمان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے رہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سلمان اب بھی مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف، علی عباس ظفر کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

شیئر: