Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تین ماہ کے دوران 46.7 ملین افراد کا ریل ٹرانسپورٹ سے سفر

ریلوے مسافروں کی تعداد میں 199 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے ’مملکت بھر میں ریل ٹرانسپورٹ سے 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں تقریبا 46.7 مسافروں نے سفر کیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں سال 2024 کے مقابلے میں ریلوے مسافروں کی تعداد میں 199 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
 اتھارٹی کا کہنا تھا’ مملکت میں گزشتہ برس ریلوے سروس استعمال کرنے کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔‘
گزشتہ برس 2.9 ملین افراد نے انٹرسٹی سروس استعمال کی جن میں سے 2.3 ملین افراد نے ہائی سپیڈ حرمین ریلوے جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار الشرق ریلوے نیٹ ورک اور 2 لاکھ 34 ہزار نے شرق ریلوے’سار‘ سے سفر کیا۔
انٹر سٹی ریلوے استعمال کرنے والوں کی تعداد 43.8 ملین رہی، ریاض میٹرو کے مسافر 32 ملین تھے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر10.6 ملین مسافروں نے خود کارٹرین کا استعمال کیا جبکہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی ریاض میں ریلوے میٹرو سروس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 982 ہزار رہی۔
 گزشتہ برس کے دوران 4.09 ٹن کارگو ریلوے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
منتقل کیے جانے والے کنٹینرز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ تھی،علاوہ ازیں مختلف نوعیت کا مال اور معدنیات کے 218 ہزار کنٹینرز شرق ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

 

شیئر: