Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ پارا چنار ، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے ،جنرل باجوہ

راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا ۔یہ ایک عظیم نقصان ہے۔ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ تمام اقلتیوں کے مذہبی حقوق کا بھی احترام کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام سے ملاقاتوں میں آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اور ملک کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کیا ہے۔ حالیہ واقعات کو دانستہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت کا رنگ دینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ گمراہ کن مہم سوشل میڈیا سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہم سب کو اس گمراہ کن مہم سے با خبر رہنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں دہشت گردی کے ذریعے تقسیم کرنے میں ناکام ہو چکا ۔ ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

 

شیئر: